ٹی وی پروگرام کے نام پر بھتہ لینے والے2جعلی صحافی گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے نجی چینل پروگرام کے نام پر بھتہ لینے والے دو جعلی صحافیوں کو گرفتار کرکے جعلی پریس کارڈز اور بھتے کی رقم برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے دو جعلی صحافیوں توصیف اور فرمان کو گرفتار کرکے جعلی پریس کارڈ اور رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزمان ٹی وی پروگرام کے نام پر مٹھائی دکانوں اور ہوٹل مالکان کو فون کرتے اور گندگی کے نام پر بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان گورکنوں کو بھی بلیک میل کرکے ہزاروں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں گورکنوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔