گلستان جوہر میں میڈیکل کی طالبہ چوتھی منزل سے کود گئی-شدید زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہربلاک 17نعمان سٹی کی چوتھی منزل سےمیڈیکل کی طالبہ 19سالہ سدرہ نے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی،جسے نجی اسپتال میں طبی امدا د فراہم کی جارہی ہے ۔ ایس ایچ او صفدر مشوانی نے امت کو بتایا کہ سدرہ میڈیکل کی طالبہ ہے اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گئی ہے ۔