دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کی بھرمار
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کی بھر مار ،ہوٹلز مالکان نے دریائے سوات کی حدود میں دیواریں اور پشتے تعمیر کرکے ہوٹلز قائم کردئے ،انتظامیہ نے چپ سادھ لی ،شہریوں نے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ریاض علی خان نے متعلقہ اداروں کو پیرکے روز طلب کرلیا ،سوات میں مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور بعض ہوٹل مالکان نے دریائے سوات کی حدود میں ہی تعمیرات شروع کردئے ہیں جس سے بائی پاس کی خوب صورتی متاثر اور دریا کا پانی آلودہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیاحوں کے لئے تفریحی مقامات بھی ختم ہونے کا اندیشہ ہے جس پر شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں جب اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ریاض علی خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ان کے خلاف نوٹس لیکر کارروائی کی گئی ہے اور اب دوبارہ پیر کے روز متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کرلیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔