بھٹ شاہ – توہین صحابہ کے بعد مقدس اوراق کی بے حرمتی

0

بھٹ شاہ( رپورٹ: گل حسن راجپوت)بھٹ شاہ میں توہین صحابہ کے بعد مقدس اوراق کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آ گیا ۔ذرائع کے مطابق علی ولی اللہ کیمپس پرائمری اسکول کی عملے نے قرآنی آیتوں کے چارٹ اور دینی کتب کچرے کے ڈیر میں پھینک دیں۔ جس پر مذہبی سیاسی سماجی رہنماؤں اور شہریوں میں اشتعال پھیل گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل اور گستاخ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ کے علاقے لطیف کالونی میں واقع سندھی پرائمری علی ولی اللہ کیمپس اسکول کے نااہل عملے نے اسکول کی دیواروں پر لگے ہوئے قرآنی آیتوں کے چارٹ گلی کے کچرے ڈیر اور نالیوں میں پھینک دیئے ،جس کے بعد مذہبی سیاسی سماجی رہنماؤں میں غم وغصے کی لہر پھل گئی اسکول کی ایسی ناذیب حرکت پر سخت لفظوں میں مذہمت کی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں ڈاکٹر ایا ز احمد چنڈ، علی شیر رند،محمد اکرم راجپوت،عبدالجبار راجپوت، ذوالفقار علی راجپوت نے مذمت کرتے ہوئے گستاخ اور نااہل عملے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جب کہ بعض شہریوں نے کچرے کے ڈیر اور گندے نالیوں میں پھینکے ہوئے قرآنی آیتوں کے چارٹ کی تصاویر شوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔شہریوں نے وزیر تعلیم سیدسردار علی شاہ ،کمشنر حیدرآباد ،ڈپٹی کمشنر مٹیاری سے گستاخ اور نااہل عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More