تنظیم المکاتب کے تحت رضویہ سوسائٹی میں تعلیمی کانفرنس
کراچی (پ ر) تنظیم المکاتب کے تحت دینی اور تعلیمی کانفرنس امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ علم انبیا کی میراث اور اس کا حصول عین عبادت ہے۔ طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ وہ دینی تعلیم کے حصول خصوصاً عربی اور فارسی پر عبور حاصل کریں۔ مہمان خصوصی مولانا تلمیز الحسنین رضوی تنظیم کی تعلیم و تربیت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں مولانا عون نقوی، مولانا فیاض نقوی، آصف رضا رضوی، ڈاکٹر علی عباس، علامہ کامران، مولانا علی رضا، آصف رضا رضوی، علامہ جواد عابدی، اقبال حیدر ندیم، علامہ علی غنی، علامہ عبدالعلی عرفانی، مولانا غلام رضا اور دیگر نے شرکت کی۔