پاکستان- ترکی- سعودیہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نوٹس لیں- جمعیت اہلحدیث
کراچی (پ ر) جمعیت اہلحدیث کے چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے اجلاس میں کہا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور مسجد کے محافظوں پر تشدد کیا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی معنی خیز ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنی کرسی بچانے کی بجائے مقام مقدسہ کے تحفظ، بقا اور سلامتی اور استحکام کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں۔