زولو جیکل گارڈن مارکیٹ گرانے سے قبل متبادل جگہ دی جائے- آصف شہزاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) زولو جیکل گارڈن مارکیٹ اسیوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد آصف شہزاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مارکیٹ کو مسمار کرنے سے پیشتر دکانوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کیا جائے۔ کیونکہ 425 دکانوں اور دفاتر سے وابستہ مارکیٹ کے25ہزار افراد کا روزگار متاثر ہوگا۔ وہ پریس کلب میں متاثر دکانداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے دکاندار1960 سے کے ایم سی کو باقاعدہ کرایہ دے رہے ہیں۔ انکم ٹیکس بھی دیتے ہیں۔