جامعہ کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس میں غیرملکی سائنسدان شریک ہونگے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”پائیدارترقی سبزانقلاب میں ہیلوفائٹس کا کردار“ کی افتتاحی تقریب پیر کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں منعقد ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ یونیسکو تھائی لینڈ کے مشیرسائنس ڈاکٹر بینوبوئر اور ڈائریکٹر یونیسکو فرانس ڈاکٹرمیگل گاٹ کلیدی خطاب کریں گے۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔ کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ جرمنی، فرانس،چین اور تھائی لینڈ کے معروف سائنسدان شریک ہوں گے۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کے مطابق مذکورہ کانفرنس کا مقصد شعبے کے بین الاقوامی ماہرین،محققین ،اقوام متحدہ کے اداروں ،صنعتوں اور پالیسی سازوں کو ایک جگہ جمع کرکے ہیلوفائٹس کے پائیداراستعمال سے متعلق گفت وشنید اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے ،مذکورہ تحقیق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غریب کسانوں کے لئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More