12 پائلٹوں کے لائسنس مشکوک ہونے پر معطل

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 12 پائلٹوں کے ایئر ٹریفکنگ پائلٹ لائسنس مشکوک ہونے پر معطل کرتے ہوئے پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا، جبکہ اصل لائسنس پرسنل لائسنسنگ آفس داخل کرانے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔سول ايوی ايشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس مشکوک قرار پائے گئے، جس پر ان پائلٹس کو فوری طور پر جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے اصل لائسنس پرسنل لائسنس نے آفس داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12پائلٹوں میں سے 8کا تعلق پی آئی اے ، جبکہ 3پائلٹس کا تعلق نجی ایئر لائنز شاہین، ایئر بلیو اور سیرین ایئر سے ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پائلٹ علی حسن يزدانی، محمد عزير، ثقلين اختر، سيد سليم علی، طلحہ احمد خان، وسيم اختر، يحییٰ مصور، جاويد مرزا، نعيم مسعود خان، نجيب الرحمن بلوچ، سيد مصطفیٰ رضوی اور سيد سبطين رضوی کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More