بلوچستان حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں پانی منصوبے کا معاہدہ
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) حکومت بلوچستان اور ایشائی ترقیاتی بینک کے درمیان بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کا معاہدہ طے پاگیا ،اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزرا نوابزادہ طارق خان مگسی،میر ظہور احمد بلیدی و دیگر حکام موجود تھے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیا ہانگ یانگ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سجاد احمد بھٹہ نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے تحت ایشائی ترقیاتی بنک بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے آسان شرائط پر 100 ملین ڈالر قرضہ اور حکومت جاپان 5 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گی جبکہ حکومت بلوچستان نے بھی اس منصوبے میں شراکت داری کی مد میں 4 ارب روپے مختص کئے ہیں، یہ منصوبہ پانچ سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔