پشاور میں کار بم دھماکہ مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے-میاں افتخار

0

پشاور (امت نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالا باڑی پشاور صدر میں ہونے والا کار بم دھماکہ مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موٴثر انداز میں کارروائی کرے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے پشاور میں ہونے والی تخریبی کارروائی کی مذمت اور واقعے میں بے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ کئی روز سے دہشت گردوں کی موجودگی بارے حکومتی الرٹ جاری کئے جاتے رہے تاہم اس حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ اللہ تعالی کا شکر ہے اس وقت جائے وقوعہ پر رش نہیں تھا ورنہ بیشتر قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی میں گاڑی اور ملزم کا چہرہ نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے لہٰذا اب دہشت گرد اور اس کے نیٹ ورک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں اور اس میں لیت و لعل کی کوئی گنجائش نہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کی حفاطت کیلئے ایسی حکمت عملی تیار کی جائے کہ دہشت گردوں کو منظم ہونے سے پہلے ان کا راستہ روکا جا سکے۔ آج کی کارروائی در حقیقت دہشت گردوں کی جانب سے اپنی موجودگی کا احساس دلانا تھا ۔اے این پی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More