بسنت منانے کا فیصلہ عدالتی اجازت سے مشروط
اسلام آباد (امت نیوز )پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا فیصلہ عدالتی اجازت سے مشروط کردیا۔ وزیر قانون راجہ بشار ت نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالت کہے گی تب ہی بسنت ہو گی ،ان کا کہناتھا کہ بسنت سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری کون لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈرکو تبدیل کر رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن نے کچھ عرصہ قبل بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس پر ہر طرف ہنگامہ برپا تھا جبکہ عدالتوں میں بسنت کیخلاف درخواستیں بھی دائر کی گئیں تاہم اب اس معاملے پر حکومت کی جانب سے بھی حتمی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ بسنت منانے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے اور عدالت کہے گی تب ہی ہوگی ۔