طورخم سرحد پرافغانستان سے آنے والااسلحہ پکڑاگیا

0

خیبر (نمائندہ امت)پاک افغان بارڈر طورخم پر کوئلے کی گاڑی سے اسلحے کی بڑ ی کھیپ برآمد کرلی گئی ، اسلحہ افغانستان سے پاکستان لایا جا رہا تھا، اسلحے میں 113 ترکش میڈ ریپیٹرز رائفل شامل تھے ، ڈرائیور تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر خیبر خاصہ دار کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں کوئلے کی گاڑی سے113 ترکش میڈ ریپیٹرز برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے گئے طورخم کے نائب تحصیلدار غیچہ گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر انہوں نے خاصہ دارفورس کو الرٹ کر دیاجن میں صوبیدار میرم خان اور سپاہی شکیل آفریدی و دیگر شامل تھے اور انہوں نے گاڑی کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے 113 ریپیٹر رائفلزز برآمد کر لئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بقاء اور استحکام کیلئے تمام اداروں کیساتھ مل کر کام کرینگے اور انتظامیہ کی یہی کوشش ہو گی کہ بارڈر پر کسی بھی غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے جس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ اور قانون توڑنے کا اندیشہ ہو مذکورہ گاڑی کے افغان ڈرایئور کا کہنا تھاکہ انہیں مذکورہ اسلحہ کابل سے رنگ روڈ پشاور تک کرائے پر لے جانا تھا جس کا انہیں فی ریپیٹر 1700 روپے کرایہ ملنا تھا طورخم انتظامیہ نے افغانستان سے آنے والی تمام گاڑیوں کی چیکینگ کا سلسلہ سخت کر دیا ہے اور پیدل آنے والے افراد پر بھی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More