انسٹا گرام پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے والے اماراتی طالبعلم کو قید و جرمانے کی سزا

0

ابو ظہبی(امت نیوز) متحدہ عرب امارات نے انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے پر ایک طالبعلم کو5 سال قید و5 لاکھ درہم جرمانے کی سزاسنادی۔حکام کے مطابق مجرم نے طلباکو اساتذہ کے خلاف تشدد پر اکسایا تھا تاہم طالبعلم کا کہنا تھا کہ اس کیویڈیو کا مقصد کسی تشدد پر ابھارنا تھا نہ وہ اساتذہ یا کسی شعبے کے خلاف منفی جذبات رکھتا ہوں۔ویڈیو میں ہم عصروں کے درمیان معمولی جھگڑوں میں درد اور تکلیف سے بچنے کے لیے مخصوص طریقوں کو مزاحیہ طور پر بیان کیا گیا تھا۔انسٹا گرام نے متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر سزا یافتہ طالب علم کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More