ناقص تفتیش کےباعث مجرم سزا سے بچ جاتے ہیں -پراسیکیوٹرجنرل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پراسیکیوٹر جنرل سندھ ایاز تنیو نے کہا ہے کہ ناقص تفتیش کے باعث مجرمان سزا سے بچ جاتے ہیں ، تفتیشی افسران کو بنیادی اصول سکھائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ پراسیکیوشن سندھ کی جانب سے تفتیشی افسران کے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں 22 تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ ایاز تنیو کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے تفتیش کاروں کی ناقص کارکردگی کی نشاندہی کی اورتفتیشی افسران کی تربیت کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تربیتی ورک شاپ میں تفتیش کا سائنسی اور ٹیکنیکل طرز کا طریقہ کار بھی سکھایا جا رہا ہے ۔ اگلے ہفتے نوابشاہ ، نوشہروفیروز کے اضلاع میں بھی تربیتی ورک شاپ منعقد کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More