مدرسے کی وین میں آگ لگنے سے 13 بچے جھلس گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں مدر سے کی وین میں آگ لگنے سے 13بچے جھلس گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وین میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر موجودتھے جو بالکل محفوظ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورنگی میں قطراسپتال کے قریب ہائی رؤف وین نمبر CS-7490 میں اچانک آگ لگنے سے 13 بچے جھلس گئے ۔ جنہیں علاقہ مکینوں نے اسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وین قطراسپتال میں ترقیاتی کام کیلئے لائے گئے تعمیراتی میٹریل میں دھنس جانے کے بعد بند ہوگئی ۔ ڈرائیور اور چند بچوں نے وین کو دھکا لگا کر نکلا اور اسٹارٹ کرنے کے دوران ڈرائیور کے برابر والی نشست سے شعلے نکلنا شروع ہوگئےاور دیکھتے دیکھتے ہی آگ نے وین کو لپیٹ میں لیا ، جس سے 13بچے جھلس گئے ،زخمی بچوں کو قطر اسپتال لے جایا گیا ۔ بعد ازاں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ 11 بچوں کی حالت بہتر ہونے پر گھر روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 بچے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا، پولیس کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گاڑی میں ایل پی جی اور سی این جی دونوں سلنڈر بالکل محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق اسکول وین میں 14بچے موجود تھے، جن کی عمریں 7 سے 12سال کے درمیان ہے، جونارتھ ناظم آباد کے مدرسہ بن عفان میں زیرِ تعلیم ہیں۔ واقعہ کے بعد فٹنس اور پرمٹ کو چیک کرنے کے لیے اسکول وین کو اورنگی تھانے منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک نے سیکشن آفیسر اورنگی ٹاؤن کو معطل کردیا، پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے 2 دن میں واقعےکی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More