محمودآباد میں مسجد تنازعے پر فائرنگ سے 1 جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آباد میں مسجد کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد پر دیوبندی اور بریلوی مکاتب فکر میں ڈیڑھ سال سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ایس ایچ او کے مطابق عدالت سے حق میں فیصلہ آنے پر دیوبندی مسجد میں بیٹھ گئے تھے کہ بریلویوں نے سنی تحریک کے ساتھ مل کر حملہ کیا اور اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ، 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب محمود آباد نمبر 5 میں سلطان مسجد پر بریلویوں نے سنی تحریک کے کارکنان کے ساتھ ہفتے کی شب حملہ کردیا اور فائرنگ شروع کردی ۔ اس دوران انکے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ ایس ایچ او نوید سومرو نے ‘‘امت ’’کو بتایا کہ 35 سالہ کاشف ولد غلام حسین نے اسپتال میں دم توڑ دیا ، جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حفیظ قریشی ولد راجہ حنیف ، 30 سالہ یامین ولد اسماعیل اور 30 سالہ عدیل ولد اسماعیل شامل ہیں ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سلطان مسجد کا انتظام بریلوی کے پاس تھا ، جبکہ ان کا دیوبندیوں سے تنازعہ تھا اور ا س حوالے سے عدالت میں کیس چل رہا تھا ، ہفتے کے روز عدالت سے دیوبندیوں کے حق میں فیصلہ آیا تھا جس کے بعد پولیس نے مسجد دیوبندی مکتبہ فکر کے حوالے کردی ، ہفتے کی شب بریلویوں نے سنی تحریک کے کارکنان کے ساتھ مل کر مسجد کے باہر فائرنگ کردی جس سے بریلوی مسلک کا ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ، 10 افراد کو حراست لے کر تفتیش کی جارہی ہے ،آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More