امریکا-اسرائیل اور اخوان المسلمون فلسطینیوں کیلئے مسئلہ ہیں-محمود عباس
قاہرہ (اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ تین موضوعات امریکا، اسرائیل اور اخوان المسلمون فلسطینی قوم کے لیے ناقابل برداشت ہیں، اپنی زندگی کا خاتمہ ایک خائن کے طورپر نہیں کرنا چاہتا۔العربیہ ٹی ویکے مطابق مصر کے دورے کے دوران قاہرہ میں صحافیوں اور دانشورں کے وفد سے ملاقات کے دوران صدرعباس نے کہا کہ امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت کے دروازے خود بند کئے۔ جب تک امریکا اپنے انتقامی اقدامات سے دست بردار نہیں ہوتا اس وقت تک ہم امریکیوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کریں گے۔