مصر کے گرجا گھر میں بم ناکارہ بناتے پھٹ گیا۔ اہلکار ہلاک

0

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر دارالحکومت کے علاقے نصر میں مسیحی قطبی فرقہ کے گرجا گھر میں نصب بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سےبارودہ سرنگیں ناکارہ بنانے کا ماہر مصری پولیس افسر مصطفیٰ عابد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ تینوں کو زخمی حالت میں قریب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک اہل کار دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی اہل کار کی حالت نازک ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے جاں بحق افسر کےورثا سے تعزیت کی ہے اور اسپتال میں زخمیروں کی عیادت بھی کی۔حکام کے مطابق بم ایک تھیلے میں بند کرکے چرچ کی چھت پر رکھا گیا تھا اور بم کی موجودگی کی اطلاع پر خصوصی ٹیم طلب کی گئی تھی۔اب تک کسی شدت پسند ٹولے نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More