علم وادب اور تعلیم کا فروغ قیام امن کی ضمانت ہے- ضیا حیدر رضوی
کراچی (پ ر)انجمن وظیفہ سادات کے مرکزی سیکریٹری جنرل ضیا حیدر رضوی نے کہا کہ علم و ادب اور تعلیم کا فروغ قیام امن کی ضمانت ہے۔ رضویہ سوسائٹی میں تعلیمی وتربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم وتربیت سے آراستہ انسان بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے۔ لہٰذا تعلیم کے حصول کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔