ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے درخواست پرکل سپریم کورٹ میں سماعت
اسلام آباد(امت نیوز)لندن میں مقیم اسحق ڈار کو وطن واپس لانے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ 8 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سماعت کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے ساتھ وزارت داخلہ، خزانہ، خارجہ،اور وزارت اطلاعات کو بھی نوٹسز جاری کردیئےگئے۔ اس کے ساتھ عدالت نے اسحاق ڈار ،نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔