لاہورمیں سرکاری اراضی پرتعمیرکھوکھرپیلس خالی کرانے کاحکم

0

اسلام آباد(نمائندہ امت )سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن کو سرکاری اراضی پرتعمیر کھوکھر پیلس خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کھوکھر برادران کی مرضی کے خلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، ملک میں بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا،یہ جوآنکھیں جھکائے کھڑے ہیں،پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس اتوار کے روزلاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں دیئے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کھوکھر برادران کی طرف سے شہریوں کی جائیدادوں پر قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس پرسماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی جائیدادوں اور کھوکھر پیلس کے بارے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے، کھوکھر برادران نے زمین کے مالک 10 افراد میں سے صرف ایک کو ادائیگی کی اور باقیوں کو بھگا دیا، کھوکھر پیلس مختلف افراد سے زبردستی خریدی گئی زمین پر تعمیر ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ کھوکھر برادران نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ان کا یہ تاثر ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم مشترکہ کھاتہ توڑرہے ہیں،کھوکھر پیلس خالی کریں اور سامان اٹھالیں، وزیراعظم ہاوٴس میں یونیورسٹی کی طرح کھوکھر پیلیس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کھوکھر برادران کی مرضی کے خلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، ملک میں بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، یہ جوآنکھیں جھکائے کھڑے ہیں، پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن مقدمے درج کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔اس موقع پر کھوکھر برادران کے وکیل نے موٴقف اپنایا کہ ہم بے قصور ہیں، قبضوں کے کلچر کی وجہ سے سارا الزام ہم پر آرہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ہے، اینٹی کرپشن کھوکھر پیلس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More