پمز ہسپتال اسلام آباد میں میاں شہباز شریف کا طبی معائنہ

0

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پمز ہسپتال کی فزیو تھراپسٹ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے تک ان کی فزیو تھراپی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کمر درد ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا ہے، ان کا اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انھیں ورزش اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف کو کمر درد کے باعث نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More