گوشوارےجمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے پاس ایک ہفتہ باقی
اسلام آباد(نمائندہ امت )ارکان پارلیمنٹس کے پاس اپنی رکنیت بچانے کے لیے ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کیے تھے اور ای سی پی کے مطابق 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر اراکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ سینیٹ کے 43، قومی اسمبلی کے 187 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کروائیں۔پنجاب اسمبلی کے 258، سندھ اسمبلی کے 86، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 80 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 34 ارکان شامل ہیں۔