حکمران سمجھ نہیں آرہا پر آگئے-مراد علی شاہ

0

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر طنز کے تیر برسادیئے اور کہا ہے کہ حکمرانوں کی ’چھوڑوں گا نہیں‘ کی رٹ ختم ہوگئی، اب کہتے ہیں ’سمجھ نہیں آرہا‘۔یہی وزیر اعظم کہتا تھا بھیک نہیں مانگوں گا،لیکن در در بھیک مانگ رہا ہے۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں نہ کوئی تجربہ ہے، پھر بھی انہیں لایا گیا، انہیں صرف سلیفیاں بنانا آتا ہے حکومت کرنا نہیں۔ اپنی شناخت تک کیلئے پرانے حکمرانوں کا حوالہ دینا پڑتا ہے، آپ کا پروپیگنڈا ختم ہو جائے گا،عوام سازشوں کو ناکام کریں گے۔مراد علی شاہ نے ذوالفقار مرزا کا نام لئے بغیرکہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ، باہر کے لوگوں کو یہاں لاکر بٹھایا اور انہوں نے پھر پارٹی کی پیٹ میں چھرا گھونپا۔بدین کے لوگ ان غداروں سے انتقام لیں گے۔ سازشوں کے باوجود عوام نےدھاندلی کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کوفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والی حالیہ میٹنگ میں سندھ کوپانی کاحصہ ملنےکا نکتہ اٹھایا تھا،دھاندلی سے جیتے بدین کے لوگ بھی موجو تھے لیکن انہوں نے اپنے شہر کیلئے ایک لفظ بھی نہیں کہا جبکہ ہم آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ حصے کا پانی دلانے کیلئے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More