گلزار کالونی میں کھارا پانی میٹھا ظاہر کرکے بیچاجانے لگا

0

کراچی (رپورٹ:عظمت علی رحمانی ) گلزار کالونی میں کھارے پانی کو میٹھا ظاہر کرکے بیچا جانے لگا ۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے ذریعے یومیہ ہزاروں گیلن پانی چوری کیاجا رہا ہے جبکہ 3ہزار ٹی ڈی ایس کا پانی میٹھا ظاہر کرکے مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سعید شیخ کو علم ہونے کے باوجود کارروائی سے گریزاں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں گلزار کالونی کے قریب کھارے پانی کے نام پر ہائیڈرنٹ کا انکشاف ہوا ہے ،مذکورہ ہائیڈرنٹ کالونی میں گزشتہ کئی برس سے چلایا جارہا ہے جہاں سے دن میں محتاط انداز جبکہ رات میں کھلے عام ٹینکروں کی فلنگ کی جاتی ہے ۔ مذکورہ ہائیڈرنٹ پر بھاری موٹریں لگا کر پانی ٹینک میں جمع کیا جاتا ہے جس کے بعد ٹینکروں میں بھرائی کی جاتی ہے ،ایک ہزار گیلن کا ریٹ 700 روپے جبکہ 6ہزار گیلن کا ریٹ 8ہزار روپے وصول کیا جاتا ہے ۔ مذکورہ ہائیڈرنٹ رفیق غلام رسول عرف گل اور ان کا تیسرا پاڑنٹر چلا رہےہیں ۔ جبکہ رفیق کا بھتیجا ظہیر اور غلام رسول عرف گل کا بھائی طارق ہائیڈرنٹ چلاتے ہیں ،مذکورہ ہائیڈرنٹ سے نذیر عباسی ،خلیل بابا ،مظہر سمیت 20افراد کی گاڑیاں فلنگ کراتی ہیں ۔مذکورہ گاڑیاں دن میں مہران ٹاؤن موڑ پر کھڑی کی جاتی ہیں جنہیں منشی فون کرکے بلا تا ہے جبکہ رات کو گلزار کالونی میں روڈ پر گاڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں ۔برسوں سے چلنے والے ہائیڈرنٹ کے حوالے سےڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین اور واٹر بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجنیئر سعید شیخ کے علم میں ہونے کے باوجود بھی ہائیڈرنٹ کو گرایانہیں گیا جس کی وجہ سے ایک جانب ادارے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا جارہا ہے تو دوسری جانب کارروائی نہ ہونےپانی چور مافیا پھر سرگرم ہو رہی ہے ،معلوم رہے کہ ایک ماہ قبل مذکورہ ہائیڈرنٹ کے قریب شعور الدین صدیقی کا ہائیڈرنٹ مسمار کیا گیا تھا ۔اس حوالے سے واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا حسنین سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں وبارہ جوائننگ کے بعد آپریشن کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More