فیفا ورلڈکپ 2022 میں ٹیموں کی تعداف بڑھانے کی تجویز

0

دبئی(امت نیوز)فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ عالمی فٹبال فیڈریشن عالمی مقابلے کیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر48کردینی چاہیے۔کھیلوں کے بارے میں ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن کو اگر ممکن ہو تو2022میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر48کر دینی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ فیفا اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیاقطر کے بعض ہمسایہ خلیجی ممالک عالمی کپ کے بعض میچوں کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ان کا اشارہ اس جانب تھا کہ اگر ٹیموں کی تعداد بڑھائی جاتی ہے تو پھر ہمسایہ ممالک سے بعض میچوں کی میزبانی کے لیے رجوع کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More