’’صرف مخلص کھلاڑی ہاکی ٹیم کا حصہ ہونگے‘‘

0

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی۔ قائمقام سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی، غیر ملکی لیگز کے لئے قومی کیمپس کو چھوڑنے والے پلیئرز کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن اور ہاکی کے کھیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل کامیابیوں کی کنجی ملکی کوچ کے پاس ہی ہے البتہ غیر ملکی ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں، قومی کھیل کی بقا کے لئے سابق اولمپئنز کا ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔ایاز محمود نے کہا کہ تمام اولیمپئنز کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے دروازے کھلے ہیں ،سابق کھلاڑی میدان میں آئیں اور قومی کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میری تعیناتی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کی آرٹیکل نمبر 18,18.1,18.2 کے تحت بالکل درست کی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More