فرنیچر مارکیٹ نرسری میں معمر حجام قتل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نرسری فرنیچر مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان معمر حجام کو قتل کر کے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنیچر مارکیٹ نرسری کے فٹ پاتھ سے 50سالہ حقنواز ولد نور محمدکی تشدد زدہ لاش ملی جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول حجام تھا اور نرسری کے فٹ پاتھ پر کام کرتا اور وہیں پر سو جاتا تھا ۔ پیر کی شب نامعلوم ملزمان نے پتھر کے وار کرکےاسے قتل کردیا ۔پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More