بھارتی حکومت پاکستانی جھنڈے سے خوف زدہ ہو گئی
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجر وں کو گہرے سبز رنگ کے کپڑے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے گہرے سبز رنگ کا کپڑا مسلمانوں اور پاکستانی پرچم کی پہچان بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گہرے سبز رنگ کے کپڑے کو فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر ای میل کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ 7لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے لین پھر بھی بھارتی اتنے خوفزدہ ہیں کہ گہرے سبز رنگ کے کپڑے سے بھی ڈرتے ہیں۔ پابندیوں کے باوجود آج بھی جب کشمیر میں کوئی مسلمان شہید ہوتاہے تو پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور شہیدکے جسد ے خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے۔