بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر کی جانب سے کمشنرکراچی کو ارسال خط میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہیں ملے گا اورپمپس انتظامیہ نوٹیفکیشن آویزاں کرنے کی پابند ہوگی۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں بھی بغیر ہیلمٹ پیٹرول دینے پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے، پیٹرول پمپس مالکان نے کہاکہ اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More