حیدر آباد میں تجاوزات آپریشن پر علاقہ میدان جنگ بن گیا

0

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حسین آباد میں 6ایم جی ڈی واٹرفلٹر پلانٹ کی اراضی سے تجاوزات ختم کرانے کے لئے جاری آپریشن کے آخری مرحلے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا، قابضین کا عملے پر شدیدپتھراؤ،انسداد تجاوزات سیل کے انچارج اورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے ،شدیدمزاحمت اور ہنگامہ آرائی کے باوجودانتظامیہ فلٹر پلانٹ کے لئے مختص تمام اراضی قابضین سے واگزار کرانے میں کامیاب ہوگئے،ایدھی فاؤنڈیشن کی اراضی کی پیمائش کا کام بھی مکمل کرلیاگیا۔ سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے احکامات کی روشنی میں حسین آباد میں 6ملین گیلن ڈیلی فلٹر پلانٹ کی اراضی پر قائم غیرقانونی تجاوزات مسمار کرنے کے لئے جاری آپریشن کے آخری مرحلے میں علاقہ میدان جنگل بن گیا،منگل کو بلدیہ عملے نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی فراز احمد صدیقی کے نگرانی میں کاروائی شروع کی کاروائی کے دوران ایک درجن زائد پختہ وکچی مکانات کو بھاری مشنری سے مسمار کردیا گیاجبکہ کارروائی کے آخری مراحل میں قابضین نے اچانک عملے پر شدید پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل توحیداحمد اورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے،توحیداحمد کو سینے اورپیٹ پر چوٹیں لگیں جبکہ پولیس اہلکارکا سراینٹ لگنے سے پھٹ گیا،شدیدہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے پولیس کا ہوائی فائرنگ،شیلنگ نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے مشتعل افراد سے نرمی سے نمٹنے کے احکامات دیئے ،کچھ دیرآپریشن معطل رہنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں عملے نے تجاوزات مسمار کرکے تمام اراضی واساحکام کے حوالے کردی۔ دریں اثنا لطیف آباد یونٹ نمبر7میں ایدھی فاؤنڈیشن کی تقریباً2ایکڑ اراضی پر قائم غیرقانونی تجاوزات مسمار کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ کے حکم پر بلدیہ لینڈپارٹمنٹ کے عملے نے ڈائریکٹر آفا ق احمد کی نگرانی میں تجاوزات کی پیمائش کا کام مکمل کرکے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اوربلدیہ افسران کو رپورٹ پیش کردی،پیمائش کی کاروائی کے دوران ڈی ایس پی اورنگزیب عباسی ،ریونیو افسران اورپولیس کی بھاری نفری بھی موجودرہی ،جبکہ پیمائش کے دوران علاقہ مکینوں اورتجاوزات کی زد میں آنے والے مکانات میں رہنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی جمع رہی ،بلدیہ افسران کو کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میںآئندہ چند روزمیں بڑاانہدامی آپریشن کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کی اراضی وا گزارکرائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More