متحدہ ٹارگٹ کلر کی ضمانت مسترد۔سیکٹر انچارج سمیت 3 بری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمالک گدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے متحدہ کے مبینہ ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے سنی تحریک کے 2کارکنوں فرحان قادری اور آصف کے قتل کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنایا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2افراد کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان ایم کیو ایم سیکٹر انچارج فہد آفریدی ، طاہر رسول اور ذیشان کو بری کردیا۔فاضل عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگر ملزمان پر دیگر مقدمات نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔