اراضی کی غیر الاٹمنٹ کیس کے مفرور ملزم کے وارنٹ گرفتاری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نےسابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن اور دیگر ملزمان کیخلاف کورنگی میں 6ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کےمفرور ملزم ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن و ملزم عباس سومرو کے انتقال کی تصدیق کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی۔ سندھ پولیس فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں وکلا کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22جنوری کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More