دعوت کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن پاک ہے-مولانا زاہدالرشدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل دعوة سینٹر کراچی میں خصوصی نشست بعنوان ’’کارِ دعوت اور داعی کا کردار“ سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین اور الشریعہ اکیڈمی گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر مولانا زاہدالراشدی نے کہا کہ داعی کو آسمان کی طرح بلند، پہاڑ کی طرح استقامت اور زمین کی طرح عاجزی والی صفات سے مزین ہونا چاہیے۔مدارس میں دعوت و ارشاد پر تخصص نہیں بلکہ دعوت کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔ دعوت کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن پاک ہے۔انچارج سینٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے بھی خطاب کیا۔