تمام صارفین بائیو میٹرک تصدیق کروائیں- نیشنل بینک
کراچی (بزنس رپورٹر) نیشنل بینک نے تمام صارفین (پرسنل اکائونٹس اور کارپوریٹ/ کمرشل اداروں کے مجاز افراد) کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام اکائونٹ ہولڈرز، صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ این بی پی کی کسی بھی قریبی برانچ میں جاکر اپنی بائیو میٹرک ویریفکیشن کروائیں۔ مقررہ مدت کے بعد تصدیق نہ کروانے کی صورت میں بینک ایسے اکائونٹس کے آپریشنز بلاک کردے گا۔