ٹی وی چینلز کو غیراخلاقی ڈراموں کی نشریات روکنے کا حکم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو متنازع وغیراخلاقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی نشریات بند کرنے کا حکم دے یا ہے۔پیمرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہریوں کی جانب سے ڈراموں کے مواد، استعمال کی گئی زبان، مکالمے، جملوں و عکس بندی سے متعلق روز لاتعداد شکایات مل رہی ہیں۔ ٹی وی ڈرامے معیار کھوتے جا رہے ہیں ۔متنازع و غیر اخلاقی امور و موضوعات پر ڈراموں کی عکس بندی معمول بن گئی۔ نامناسب لباس اور حرکات بھی ڈراموں کا خاصہ بن چکے ہیں۔ایسے ڈرامے ناظرین کی ذہنی اذیت اور کوفت کا سبب بن رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More