شکایات بھیجنے کیلئےمارچ میں موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نمائندہ امت) وفاقی اداروں میں بدانتظامی کی شکایات کے لیے وفاقی محتسب کے تحت مارچ 2019میں موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جارہی ہے جس سے لوگو ں کوشکایات پہنچانے میں آسانی ہوگی ،صدر مملکت اس ایپ کولانچ کریں گے۔ ایوان صدرمیں تقریب بھی منعقدکی جائے گی اور ایک سیمینار بھی آگاہی کے لیے منعقدکیاجائے گا۔اس کے علاوہ تمام ریجنل دفاترمیں سیمینار اور دیگر پروگرام منعقدکیے جائیں گے، میڈیابریفنگ بھی ہوگی۔جمعرات اور جمعہ کولاہور میں بھی بچوں اور قیدیوں کے حوالے سے اصلاحات کے بارے میں پروگرام کیے جارہے ہیں جس میں وفاقی محتسب خودشرکت کریں گے ۔