سپریم کورٹ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے- ناصر شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کےرہنما اورصوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے کیونکہ پریس کانفرنس عدالتی احکامات کی واضح توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ہارا ہوا لشکر ہے، مایوسی حکومتی ترجمانوں کے چہروں سے عیاں ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے نام کے حذف ہونے کا حکم جے آئی ٹی رپورٹ کے متعصب ہونے کی دلیل ہے۔