فوادچوہدری -مریم اورنگزیب میں ٹی وی پرگرماگرم بحث
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری اورن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب میں نجی ٹی وی پرگرماگرم بحث ہوتی رہی وزیر اطلاعات نے علیمہ کےذرائع آمدن پوچھنےپر لیگی ترجمان کو اداکارہ راکھی سے ملا دیا وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس ختم ہونا چاہیئے جبکہ انھوں نےفوجی عدالتوں کی اصولی مخالفت کی ہے۔مریم اورنگزیب نےاستفسارکیاکہ علیمہ باجی نےکن ذرائع آمدن سے پراپرٹی خریدی؟وزیراطلاعات فوادچوہدری نےکہاکہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکربات کرتی ہیں کہ راکھی گلزارلگتی ہیں،اس پرانہیں ایوارڈدیناچاہیے، میں ان کی فن کاری کےہنرکی بات کررہاہوں۔اس کےجواب میں مریم اورنگزیب نےفوادچوہدری کاشکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ مجھےبھی راکھی پسندہیں،اچھاہےآپ نےمجھےان سےملایا۔لیکن بعدمیں یوٹرن لیتےہوئےمریم اورنگزیب نےکہا کہ مجھےراکھی سےکیوں ملایا؟فوادچوہدری کاکہناتھاکہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہےکہ پانی اتناگدلاکروکہ لوگوں کوسمجھ نہ آئے۔ان کاکہناتھاکہ علیمہ خان کےبارےمیں سب جانتےہیں کہ وہ گزشتہ 20سال سےکاٹن ایکسپورٹ کاکاروبارکرتی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس ختم ہونا چاہئے ،گائے کھلنے پر ایک وزیر نے استعفیٰ دیدیا اور کیا کریں؟اصولی طور پر فوجی عدالتیں نہیں ہونی چاہئیں تھی ۔نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم اورپاکستان کی توہین کی، نیب کو وزیر اعظم کے خلاف کیس ختم کرناچاہئے ، یہ کیس رکھنا وزیر اعظم اور پاکستان کی توہین ہے ، اس کیس میں عمران خان پر باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا ، نیب کو یہ کیس ختم کرنا چاہئے،کیس پردنیا ہنس رہی ہے، نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی توہین اس لئے نہیں کہ ان پر درست مقدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیس کو نوازشریف اور ماڈل ٹاؤن کیسز کے ساتھ ملانا زیادتی ہے ، ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے والوں کو جیل میں ہونا چاہئے ، میں شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب اورمحمدزبیرکی جرات پر حیران ہوں کہ یہ لوگ معیشت کابیڑاغرق کرکے چلے گئے ہیں اور ہم کو آکرلیکچردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر فوجی عدالتیں نہیں ہونی چاہئے تھی لیکن ہم مخصوص حالات سےگزرے ہیں۔