سامارو میں شراب خانے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

0

سامارو (نمائندہ امت) سامارو میں شراب خانے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں ۔تفصیلات کے مطابق سامارو میں شہریوں نے اپنا کاروبار بند کر کے شراب خانے کے خلاف نفرت کا اظہار کر دیا۔ منگل کے روز شہر کے بیشتر کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔ مین بس اسٹاپ پر شاہی بازار، نیشنل بنکا روڈ، پوسٹ آ فس روڈ، کنری روڈ، عمرکوٹ روڈ، سردار غلام مصطفی مارکیٹ ٹاؤن کمیٹی، شاپنگ سینٹرو دیگر کاروباری مراکز بند رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کونسلر بابر خان خاصخیلی، کاشف نثار غوری و دیگر نے کہا کہ شراب خانہ مسلم آ بادی میں کھولنا سراسرزیادتی ہے ، جہاں پر تمام تعلیمی درس گاہیں موجود ہیں۔ ہمیں شراب خانہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شراب خانے کو فوری طور بند کیا جائے ۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم شراب خانے کے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے۔ اس موقع پر شہریوں نے شراب خانے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More