ٹرمپ نے یورپی یونین سفارت خانے کی حیثیت کم کردی

0

واشنگٹن(امت نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن میں یورپی یونین کے سفارت خانے کی حیثیت کم کر دی۔ اس سلسلے میں مشن یا برسلز میں دفتر کو پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا۔ اقدام سےامریکہ اور یورپی یونین کے مابین پہلے سے تنائو کا شکار تعلقات کودھچکا لگا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے منگل کے روز بتایا گیا کہ معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے یورپی یونین کے سفارت خانے کا درجہ ایک ملک سے کم کر کے ایک بین الاقوامی تنظیم کا کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ میں یورپی یونین کےسفیر کوسابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات میں شرکت کی سرکاری دعوت بھی نہیں دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More