جرمن سیاستدانوں کا ڈیٹا لیک کرنے والا گرفتار
برلن(امت نیوز)جرمن پولیس نے چانسلر اینجلا مرکل سمیت ملک کے بیشتر سیاستدانوں کا ذاتی ڈیٹا افشا کرنے کے الزام میں 20 سال عمر کے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔وفاقی بی کے اے پولیس کے مطابق گرفتاری ریاست ہیسے سے عمل میں لائی گئی تھی ۔ نوجوان کو ہیلی برون سے پکڑے گئے ایک آئی ٹی ورکر جان شورلین کی نشاندہی پر حراست پر گرفتارکیا ۔ حراست میں لینے سے قبل اس کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی تھی ۔ پولیس نے اپنے اعلامیے میں نوجوان کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں ۔جرمن ادارے کے مطابق اسے واردات میں کسی تیسرے فریق کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔بعض جرمن اخبارات کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری ایک نیوز کانفرنس میں ظاہر کی جائے گی۔تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کا کہنا ہےکہ سیاستدانوں کا ذاتی ڈیٹا افشا کرنے کا کام اس نے تنہاانجام دیا اوراسے جرمن سیاستدانوں کے بیانات پر شدید غصہ تھا تاہم یہ گمان نہیں تھا کہ میری حرکت کا اثر اتنا زیادہ ہوگا ۔ جان شورلین نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس نے اسے گواہ بنا لیا ہے اور وہ اس ضمن میں پولیس سے تعاون کر رہا ہے۔