ہاشم آملہ کی پاکستان کیخلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

0

کیپ ٹاؤن ( آن لائن)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز ہاشم آملہ کی پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 35سالہ ہاشم آملا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے دن بیٹنگ کے دوران پاکستانی فاسٹ بالر محمد عباس کی گیند بازو پر لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت پرکڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر اگلے میچ میں حصہ لے سکیں، ان کا طبی سکین کیا جائے گا جس سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More