سوئی سے پنجاب جانیوالی گیس لائن دھماکے تباہ

0

ڈہرکی (نمائندہ امت/ مانیٹرنگ ڈیسک) شر پسندوں نے پنجاب اور سندھ کی سرحد کے قریب سوئی سے پنجاب جانیوالی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی، جس سے سپلائی معطل ہو گئی اور سندھ کے کئی اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان جانے والی 36انچ قطر کی لائن میں لگنے والی آگ پر 5گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی بحالی میں 24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ و پنجاب سرحدی علاقے بھونگ میں سوئی سے ملتان جانے والی 36انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی، جس سے آگ لگ گئی، آگ لگنے کے مناظر دور دور تک دکھائی دے رہے تھے، دھماکے سے پانچ فٹ کا بڑا کڑھا بن گیا، آگ لگنے سے گنے کی فصل اور باغات سخت متاثر ہوئے، مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور واٹر باؤزر آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئی،پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا، سوئی ناردرن گیس حکام نے بھونگ اور بستی کمام میں نصب گیس کے والو بند کردیئے، جس سے پنجاب کے مختلف اضلاع اور پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، جبکہ سندھ کے کئی اضلاع کے نواحی علاقے بھی زد میں آئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا، جبکہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، دوسری طرف سوئی نادرن گیس حکام نے کہا کہ 36انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہوئی ہے، آگ پر قابوپا لیا ہے، جبکہ پائپ لائن کا مرمت کام جاری ہے، لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے اور بحالی میں مزید 24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More