ڈاؤ یونیورسٹی میں فارنسک کے زیراہتمام مردہ خانے کی ازسرنو تعمیر و مرمت
کراچی (بزنس رپورٹر) پولیس سرجن آفس کراچی اور فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ ڈاؤیونیورسٹی نے حکومت سندھ کو تجویز دی ہے کہ میڈیکو لیگل کیسز میں پوسٹ مارٹم فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈیمانسٹریٹر کوکنڈکٹ کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے، یہ تجویز ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارنسک کے زیر انتظام مردہ خانے (مارچری) کے ازسرنو تعمیر ومرمت کے بعد پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر اعجاز علی کھوکھر اسسٹنٹ پولیس سرجن قرار علی عباسی ودیگر کی جانب سے معائنہ کے بعد دی گئی۔