آج بھی وزیر ہوں – آئندہ بھی رہوں گا-اعظم سواتی
مانسہرہ (نمائندہ امت) پی ٹی آئی رہنمائوں اعظم خان سواتی ،صالح محمد خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مشتا ق خان آئندہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے تحصیل بالاکوٹ کے تحصیل ناظم ہوں گے۔ اعظم خان کہنا تھا کہ میں کل بھی وزیر تھا آج بھی وزیر ہوں اور آئندہ بھی وزیر رہوں گا ۔گزشتہ روز چنار روڈ پر منعقد پروگرام میں مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرا دیں۔ پی کے 30 پرضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار سید احمد شاہ کو بڑے کامیابی سابق وموجودہ امیدوار پی کے 30مشاق خان سید احمد شاہ کے حق میں دستبردارہو گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممبر ضلع کونسل سید اختر شاہ نے بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ حال ہی میں بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے نو منتخب ممبر ضلع کونسل فاروق مغل نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر مانسہرہ کے پی 30ضمنی الیکشن پی ٹی آئی امیدوار سید احمد شاہ کے حق میں آزاد امیدوار مشاق خان دستبردار ،مسلم لیگ ن کے ممبر ضلع کونسل سید اختر شاہ نے بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دیا ،پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔