ملازمتوں کیلئے قانون سازی میں مدد پر اپوزیشن تیار

0

اسلام آباد (نمائندہ امت)سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے ا جلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو وفاقی ملازمتوں میں صوبائی کوٹے پر قانون سازی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد طاہر خان بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قانون و انصاف، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور کامرس ڈویژن کی طرف سے سینیٹ اجلاس میں کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔وزیر انچارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے 19جنوری کو ملازمت کوٹے کے حوالے سے آئینی ترمیم متعارف کرانے کی یقین دہانی کے حوالے سے چیئرمین و اراکین کمیٹی نے وفاقی وزیر قانون و انصاف کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر خان بزنجو نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف نے کہا تھا کہ اس ضمن میں قانون سازی کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا کہ موجودہ حکومت اتنی اکثریت میں نہیں کہ بل پاس کرا سکے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کمیٹی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ملک و قوم کے مفاد کی بل کی حمایت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More