سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کےملزم کو24 سال قید و جرمانہ
لاہور(امت نیوز) لیڈی ڈاکٹرز اورنرسوں کوسوشل میڈیا پر بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والےملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو 24سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزم عبدالوہاب عرف فیصل نیازی عرف کیپٹن نبیل کے خلاف مقدمے میں 31گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔جرم ثابت ہونے پر جج شیخ سجاد احمد نے ملزم کو سزا سنائی۔