نیب وزیراعظم عمران سے بھی سوال کرسکتا ہے- قانون سب کیلئے برابرہے-علی محمد
اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ قانون سب کیلئے برابر ، نیب وزیر اعظم عمران خان سے سوال کرسکتا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حضور ؐ نے فرمایا تھا کہ ”تم سے پہلے بہت سی قومیں اس لئے تباہ ہوگئیں کہ طاقتو ر کے لئے اور قانون اور کمزور کیلئے اور قانون ہوتا تھا“۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون ایک ڈرائیور کیلئے ہے وہی قانون عمران خان پر لاگو ہوگا ۔